متعدد ملزموں کو گرفتار کر کے کروڑوں مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا: بلا ل محمود

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت)  ضلع پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون کر کے درجنوں ڈکیتی سٹریٹ کرائم اور چوری کے مقدمات میں ملوث ڈکیت اور چوروں کو گرفتار کرکے ان سے 10 کروڑ روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا ہے جس میں دو کروڑ روپے نقدی‘ 10 کاریں ، 58 موٹرسائیکل ، 3 رکشے اور جانوروں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ طلائی زیورات ‘ موبائل فون ، ٹریکٹر ٹرالی ، ٹرک وغیرہ شامل ہے اس بات کا انکشاف ایس پی آپریشنز بلا ل محمود سلہری نے پولیس لائن شیخوپورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر شہریوں اور لٹنے والے افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ایس پی آپریشن بلال محمد سلہری نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع پویس نے ڈی پی او بلال ظفر شیخ کی نگرانی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون کیا اور پولیس نے برآمد شدہ مال لٹنے والے لوگوں میں تقسیم بھی کیا ۔

ای پیپر دی نیشن