وفاقی وزیر عبدالعلیم خاں سے میاں تیمور خالد کی ملاقات  

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)استحکام پاکستان پارٹی مرکزی رہنما ووفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خاں سے یوتھ ونگ کے ضلعی صدر میاں تیمور خالد نے ملاقات اس دوران ضلع شیخوپورہ کی سیاسی صورتحال ،یوتھ ونگ کی تنظیم سازی ، نوجوانوں کی آئی پی پی میں شمولیت ،موجودہ حکومت کی پالیسیوں سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی اس موقع پر خالد محمود شیخ،شیخ یاسر ندیم، امجد علی گادھی ، عید محمد خان، شہروز گجر سمیت دیگربھی ہمراہ تھے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے آئی پی پی یوتھ ونگ کے ضلعی صدر میاں تیمور خالد نے کہاکہ انتشار ،خلفشار ،گالم گلوچ کی سیاست دم توڑ رہی ہے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنیوالوں سے قوم بخوبی آگاہ ہے خدمت اور عوامی حقوق کے تحفظ کی سیاست کبھی بھی ختم نہیںہوتی آئی پی پی پاک وطن کی خودمختاری، عوامی، ترقی، خوشحالی کے ویژن کی تکمیل کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن