لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے انڈسٹریل پاور ٹیرف کو کنٹرول کرے جو خطے میں سب سے زیادہ اور پاکستانی صنعت کی عالمی سطح پر مسابقت کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ پاکستان میں صنعتی بجلی کا ٹیرف بلند ترین سطح پر اوسطاً $0.14 فی کلو واٹ گھنٹہ ہے۔ یہ نرخ ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہیں جہاں صنعتی ٹیرف کو ترقی کی حمایت ٍؐکیلئے نمایاں طور پر کم رکھا گیا ہے۔