کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میںتیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور ہفتے کے تیسرے دن مارکیٹ 91 ہزار 872 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد مندی کی لپیٹ میں آ گئی۔ 100انڈیکس 577پوائنٹس کی کمی سے 90ہزار200پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں کو 68ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہوا‘ سرمائے کا مجموعی حجم 117کھرب روپے سے گھٹ کر 116کھرب روپے پر آگیا ۔
سٹاک مارکیٹ تیزی کے بعدمندا‘سرمایہ کاروں کو 68ارب روپے کا جھٹکا
Oct 31, 2024