42قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم 

لاہور(خبرنگار)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نسیم احمدورک نے معمولی جرائم میں ملوث42قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔انہوںنے دورہ کے دوران کوٹ لکھپت جیل سے3، کیمپ جیل سے39قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کئے۔دونوں جیلوں کی بیرکس،ہسپتال،کچن اور پی سی اوز کا دورہ کیا۔ قیدیوں کو فراہم کی جانے والے کھانے کا معیار چیک کیا۔

ای پیپر دی نیشن