لاہور(نامہ نگار) نواں کوٹ کے شاہد کا ماموں سے لین دین کا تنازعہ تھا۔ تلخ کلامی پر شاہد نے ماموں کو چھری کے وار سے زخمی کردیا۔ بیچ بچاؤ کروانے کی کوشش کرنے پر ملزم نے اپنی بیوی، بیٹا، بیٹی اورممانی کو بھی چھری سے وار کر کے زخمی کر دیا۔ملزم کی بیوی شمائلہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔محلے داروں کی اطلاع پرڈولفن فورس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم شاہد کو آلہ قتل چھری سمیت گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔ ریسکیو ٹیم نے چاروں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔زخمیوں میں ملزم کا بیٹا حفیظ، بیٹی مسفیر، ماموں سلیم اورممانی عفت بتول شامل ہیں۔