لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ قانون شکن عناصر کی سرکوبی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ اور نگرانی کا عمل مزید سخت کیا جائے۔ لاہور پولیس کی جانب سے قیام ِامن کیلئے رواں سال اب تک3662سرچ آپریشنز کئے گئے ہیں۔ ایک لاکھ 8ہزار سے زائد گھروں،63ہزار سے زائد کرایہ داروں اور2لاکھ 56ہزار سے زائد اشخاص کو چیک کیا گیا ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ دوران سرچ آپریشنز 2لاکھ54ہزار سے زائد اشخاص کو تصدیق کے بعد کلیئر کر دیا گیا۔قانون شکنی پر1967افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔