لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کا سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ اصلاحات، میڈیکل فنانشل اسسٹنس، سکالر شپس، ڈیتھ ان سروس کلیمز کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہاکہ سپروائزری افسران انتظامی امور کی موثر انجام دہی، ترقیاتی پراجیکٹس کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کریں۔ افسران کی تجاویز اپ گریڈ کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں جبکہ اہم امور پر فیصلہ سازی کیلئے ایگزیکٹو بورڈ کا باقاعدگی سے اجلاس منعقد کیا جائے۔