ڈسکہ ‘گھریلوناچاقی پر نوجوان ‘میانوا لی پولیس رویے سے تنگ ایک شخص کی خودکشی 

Oct 31, 2024

میانوالی‘ڈسکہ(نمائندہ نوائے وقت‘نامہ نگار ‘نمائندہ خصوصی ) پولیس اور گھریلوحالات سے تنگ دو افراد کی خود کشی۔ تھانہ صدر پولیس کے رویے سے تنگ آکر ایک شخص نے تھل کینال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ۔بیرولی کے رہائشی مرحوم کا 16 سالہ بیٹا 40 روز سے تھانہ صدر میں ناجائز بند تھا جس کی رہائی کے لیے پولیس لاکھوں روپے رشوت طلب کررہی تھی ۔مرحو م بار بار تھانے جاکر چھڑانے کیلئے پولیس کی منتیں کررہاتھا۔ڈسکہ میں گھریلوناچاقی پر 22سالہ فیضان نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کاخاتمہ کرلیا۔

مزیدخبریں