کراچی(آئی این پی)26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک بار پھر درخواست دائر کردی گئی جبکہ عدالت نے دونوں درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت آج (جمعرات) تک ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ فوری نوعیت کا معاملہ ہے، درخواست جلد سن لیں، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ کل دونوں درخواستیں باجماعت سن لیں گے۔عدالت کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا گیا۔عدالت نے دونوں درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کردی۔
سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف 2 درخواستوں کو یکجا کردیا
Oct 31, 2024