شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ایک بار پھر پنجاب کی ترقی کا عمل شروع ہوچکا۔ جسے ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دیگر صوبوں کی نسبت مثالی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جو پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن کی تکمیل کی کاوشوں کی بدولت ہے۔ انہوں نے کہا اس تاریخ ساز کارکردگی کا سہرہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سر ہے۔
عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح: عارف سندھیلہ
Oct 31, 2024