لاہور ہائیکورٹ: تین ایڈیشنل رجسٹرار سمیت 13 افسروں اور اہلکاروں کے تبادلے

Oct 31, 2024

لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے گریڈ 21 کے تین ایڈیشنل رجسٹرارز سمیت 13 افسروں اور اہلکاروں کے تبادلے کر دئیے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سید شبیر حسین شاہ کوایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل، منصور الحق کو ایڈیشنل رجسٹرار سکیورٹی تعینات کردیا گیا جبکہ عمران صفدر کا تبادلہ کیس فکسچربرانچ میں کردیا گیا۔ اسسٹنٹ رجسٹرار احرار صابر کا آئی ٹی راولپنڈی بنچ سے آئی ٹی مینجمنٹ برانچ ، اسسٹنٹ رجسٹرار طاہر جاوید کا آئی ٹی مینجمنٹ سے آئی ٹی راولپنڈی بنچ، اسسٹنٹ رجسٹرار ثناء اللہ کا ارجنٹ سیل ملتان بنچ سے بلڈنگ برانچ، راولپنڈی بنچ اسسٹنٹ برانچ، آصف کمال شیخ کا سول راولپنڈی بنچ سے جنرل برانچ پرنسپل سیٹ، اسسٹنٹ رجسٹرار ظہیر اختر خان کا پرنسپل سیٹ سے راولپنڈی بنچ، اسسٹنٹ رجسٹرار محمد جنید کا پرنسپل سیٹ سے ارجنٹ سیل ملتان بنچ، اسسٹنٹ رجسٹرار وسیم نثار کا ایکسپنڈیچر برانچ سے ایچ آر ون برانچ ، سینئر آفس کوآرڈینیٹر عمران شاہد کا پرنسپل سیٹ سے بہاولپور بنچ تبادلہ کردیا گیا۔

مزیدخبریں