اسلام آباد میں ہوا کی بگڑتی صورتحال مزیدمتاثر ہو رہی ہے: کوآرڈی نیٹر وزیراعظم  

Oct 31, 2024

اسلام آباد (خبر نگار) موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم نے پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکی ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دارالحکومت اور اس کے گرد  و  نواح میں حالیہ دنوں میں ہوا کے تیزی سے بگڑتے معیار کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر نے پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس مسئلے سے خوش اسلوبی سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اکتوبر کے وسط کے آغاز سے اسلام آباد میں ہوا کی بگڑتی صورتحال مزید متاثر ہو رہی ہے جس سے شہر کا ماحول مزید آلودہ ہو گیا ہے اور بڑھتی ہوئی آلودگی، دھواں اور گاڑیوں کے دھویں نے سموگ کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

مزیدخبریں