جسٹس طارق محمود کی ڈگری کامعا ملہ،سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفراحمد راجپوت کی سماعت سے معذرت

Oct 31, 2024

 اسلام آباد(آئی این پی )  اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا معاملے میں سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفراحمد راجپوت نے درخواستوں کی سماعت سے معذرت کرلی۔سندھ ہائی کورٹ میں درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس ظفراحمد راجپوت کا کہنا ہے کہ میں جامعہ کراچی سنڈیکیٹ کا رکن ہوں، کیس نہیں سن سکتا، کل بھی مجھے کراچی یونیورسٹی میں اجلاس میں شرکت کے لیے جانا ہے۔عدالت نے درخواستیں نئے بینچ کے روبرو مقررکرنے کے لیے چیف جسٹس کو بھیج دیں۔ درخواست گزارابراہیم سیف الدین ایڈووکیٹ نے فریق نجی ٹی وی اینکرکے رہائشی پتے سے متعلق ترمیمی ٹائٹل جمع کروا دیا جس میں مقف اختیار کیا گیا کہ اسلامیہ کالج کو بھی فریق بنا دیا گیا ہے۔وکیل جامعہ کراچی سرمد ہانی ایڈووکیٹ نے مقف اپنایا کہ کراچی یونیورسٹی درخواستوں پر تحریری جواب جمع کراچکی ہے، درخواست گزار اسلام آباد ہائی کورٹ بارنے جامعہ کراچی کے جواب پر جواب الجواب جمع نہیں کرائے۔عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سنڈیکیٹ کمیٹی کو کارروائی سے روک رکھا ہے۔ عدالت نے مزید ایکشن نہ لینے کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔سندھ ہائی کورٹ میں درخواستوں کے مزید سماعت 21 نومبرتک ملتوی کردی گئی۔

مزیدخبریں