57 لاکھ روپے بجلی بل کی عدم ادائیگی، لیسکو نے اوکاڑہ ریلوے سٹیشن کا کنکشن منقطع کر دیا 

اوکاڑہ (نامہ نگار) لیسکو اوکاڑہ نے 57 لاکھ عدم ادائیگی پر اوکاڑہ ریلوے سٹیشن کا بجلی کنکشن منقطع کر دیا گیا۔ بجلی کنکشن منقطع ہونے سے ریلوے سٹیشن کوارٹرز میں مقیم رہائش پذیر سینکڑوں افراد پانی کی عدم دستیابی سے سخت پریشان ہیں۔ بجلی نہ ہونے کے باعث ٹرینوں کی بکنگ کا نظام بھی معطل ہو گیا جبکہ ریلوے سٹیشن کی پوری عمارت میں اندھیرا ہونے کے باعث مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ مسافروں، ریلوے ملازموں اور قریبی رہائشی افراد نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور ریلوے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے کے ذمے واجب الدہ 57 لاکھ کی فوری ادائیگی کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن