لاہور(نیوز رپورٹر) شالامار ہسپتال میں بریسٹ کینسر سروائیورشپ پروگرام کاآغاز کر دیا گیا۔ یہ ایک اہم پروگرام ہے جو چھاتی کے کینسر سے بچ جانیوالوں کیلئے تر تیب دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ’’پنک گارڈن‘‘ پودے لگانے کی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ تقریب میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پران کا کہنا تھا لوگوں میں امید کو فروغ دینے اور شفا یابی کیلئے شالامار ہسپتال کی کو ششیں قابل تعریف ہیں۔