پنجاب یونیورسٹی میں پی ایس ایف کا طلبہ کنونشن ،سٹوڈنٹس یونین کی بحالی کا مطالبہ  

لاہور (لیڈی رپورٹر) پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی میں طلباء کنونشن منعقد ہوا۔ پی ایس ایف پنجاب یونیورسٹی کے صدر مہتاب سومرو اور کابینہ نے حلف اٹھایا۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر نے کہا پی ایس ایف طلبہ کی قوت ہے۔ سیاست میں نیا خون لانے کیلئے طلبہ تنظیموں کی سرپرستی اور طلبہ یونینوں بحالی ضروری ہے۔ 23 سال ہوچکے ہیں طلبہ یونین کے انتخابات پر پابندی ہے۔ جس کی وجہ سے سیاسی نظریات پر بحث ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام طلبہ سٹوڈنٹس یونین کی بحالی کیلئے پی ایس ایف کا ساتھ دیں۔ 

ای پیپر دی نیشن