لاہور ( نیوز رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کی غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان املاک کیخلاف بھرپور مہم جاری ہے۔ آپریشن میں ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 65املاک سربمہرکر دیں۔ گلبرگ،واپڈا ٹاؤن اور کینال روڈ ہربنس پورہ میں کارروائیاں کیں۔ٹیموں نے گلبرگ میں غیرکمرشل استعمال اور فیس فیس کی عدم ادائیگی پر15 املاک کو سیل کر دیا۔