لاہور(نیوز رپورٹر) شہر ادب مالیر کوٹلہ کے گوشہ تنہائی میں ایم آر شاہد کی آمد:معروف دانشور رمضان سعید نے کہا 2024 ء کا ستمبر اور اکتوبر اس لحاظ سے مالیر کوٹلہ کے اہل ادب کیلئے اہم رہاکہ لاہور سے ایم آر شاہد کی آمد نے ادبی سرگرمیوں میں نئی روح پھونک دی۔ ان کی آمد نے اس زرخیز دھرتی کو مزید شادابی عطا کردی۔ دیگر افراد اور اداروں کے علاوہ مشرقی پنجاب کے نام کو روشن کرنیوالے مشہور افسانہ محمد بشیر مالیر کوٹلوی کی قیام گاہ، گوشہ تنہائی، بھی ایم آر شاہد کے طفیل رنگارنگ رونقوں کی آماجگاہ بن گئی۔ ایم آر شاہد کی مالیر آمد پر خیر سگالی نشست ایک خیر سگالی نشست ایم آر شاہد کی مالیر کوٹلہ آمد پر ادارہ ادب اسلامی ہند پنجاب نے رکھی۔ملیر کوٹلہ انڈیا میں ایم آر شاہد کے اعزاز میں تقریب معروف شاعر ادیب محقق ایم آر شاہد تمغہ امتیاز عرصہ 44 سال کے بعد اپنے آبائی شہر ضلع مالیر کوٹلہ مشرقی پنجاب گئے تو وہاں کی مختلف ادبی تنظیموں اور شخصیات نے ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا وہ بہت ہی یادگار اور حسین یادیں سمیٹے پاکستان لوٹے ہیں۔