لاہور(نیوز رپورٹر) قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن اور یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیالاہورکے درمیان معاہدہ طے۔ نوجوانوں کوجدیدصلاحیتوں سے لیس کیاجائے گا۔ لیڈر شپ، شخصیت سازی اورتربیتی امور کے متعلق پروگراموں کا انعقادکیاجائے گا۔ قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن تربیتی پروگراموں کی میزبانی کرے گی۔ سی او او قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن اسامہ طیب اورہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ میڈیا سٹڈیز سعدیہ مجید نے یادداشت پر دستخط کیے ۔ اس موقع پر چیئرمین قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن ،قاسم علی شاہ بھی موجود تھے۔قاسم علی شاہ نے یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیالاہورکیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن ، یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیالاہورکے درمیان معاہدہ
Oct 31, 2024