لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ کے 286 واں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا فارما انڈسٹری اپنی ادویات اور دیگر پراڈکٹس کے معیار کو یقینی بنائے۔ محکمہ صحت میں کرپشن کلچر کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔ خواجہ عمران نذیر نے پی کیو سی بی کو ہدایت کی کہ فارما انڈسٹری کے تمام زیر التوا کیسز میرٹ پر جلد نمٹائے جائیں۔انہوں نے این آئی ایچ میں زیر التوا اپیلیں اور کیسز جلد نمٹانے کی بھی ہدایت کی۔پی کیو سی بی کے اجلاس میں فارما انڈسٹری کے ریگولر اور زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ مارکیٹ میں معیاری ادویات کی دستیابی صوبہ کی ساڑھے 12 کروڑ عوام کا بنیادی حق ہے۔ صوبہ بھر میں ادویات کی مصنوعی قلت کسی صورت نہیں برداشت کریں گے۔
محکمہ صحت میں کرپشن کلچر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے: وزیرصحت خواجہ عمران نذیر
Oct 31, 2024