پیپلز پارٹی نے ملکی سلامتی و ترقی جمہوری اقدار کو فروغ دیا:چودھری اعجاز چیمہ  

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ ملکی سلامتی قومی ترقی اور سیاسی جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے یہی وجہ ہے کہ جب جب اس ملک کو آئین اور قانون کی ضرورت پڑی پی پی پی کی قیادت نے ہی بھرپور و احسن طریقہ سے دیگر سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر ملک و قوم کی بقاء کی خاطر بے مثال خدمات پیش کیں۔ان خیالات کا اظہارایڈووکیٹ چودھری اعجاز احمد چیمہ نے گکھڑ منڈی میں پارٹی رہنماؤں سے ایک ملاقات میں کیا انکا کہنا تھا کہ آئین 1973 کا ہو صوبائی اختیارات کا معاملہ ہو یا پھر 26 ویں آئینی ترمیم 2024 ہو پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی کارنامہ ہے ملاقات میں صدر پی پی گکھڑ میاں راشد طفیل۔محمد اقبال بٹ،چودھری مظہر ریاض چیمہ، ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری اور مہر محمد بوٹا بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن