وزیر اعلیٰ کی جانب سے دھی رانی پروگرام منفرد اقدام ہے: آمنہ افضل  

 حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی دائریکٹر سوشل ویلفیئر آمنہ افضل نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے غریب،یتیم اور بے سہارا بچیوں کی شادیوں  کے لیے شروع کیے جانے والا (دھی رانی پروگرام )پنجاب میں اپنی نویت کا منفرد اور مثالی اقدام ہے اس پروگرام کے تحت غریب 18سال سے 40سال تک کی غریب،بے سہارا،یتیم اور معذور والدین کی بچیاں درخوات دینے کی اہل ہونگی۔حکومت پنجاب کی جانب سے بچیوں کی شادی کے اخراجات،سلامی،کھانا اور جہیز کا سامان بھی دیا جائیگا ۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5نومبر ہے ۔ آن لائن بھی رجسٹریشن کروائی جا سکتی جبکہ حکومتی ہدایات کے مطابق محکمہ سو شل ویلفیئر کے ضلعی دفتر میں خصوصی کائونٹر قائم کیا گیا ہے جہاں لوگوں کی رہنمائی اور رجسٹریشن کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن