ترمیم کی حمایت پر باشعور وکلا برادری مبارکباد کی مستحق ہے: شازیہ فرید 

Oct 31, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)لیگی رکن قومی اسمبلی شازیہ فرید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں 26 ویں آئنی ترمیم کے حامی گروپ کی کامیابی خوش آئند ہے۔ وکلا برادری کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ 26ویں آئنی ترمیم اعلی عدلیہ میں توازن اور ملک میں سیاسی استحکام لائے گی۔ ترمیم کی حمایت پر باشعور وکلا برادری مبارکباد کی مستحق ہے۔

مزیدخبریں