گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا ہے کہ انسدادِ ڈینگی کیلئے موثر سرویلنس یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ گوجرانولہ میں رواں سال ابتک ڈینگی کے 51کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور تمام مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ یہ تفصیلات انہوں نے ایک بریفنگ کے دوران بتائیں ۔انہوں نے بتایا کہ سال 2023میں جنوری سے اکتوبر تک ڈینگی کے 804 کنفرم مریض تھے ، رواں سال اس عرصے میں 51کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں جو پچھلے برس کے مقابلے میں 93 فیصد کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2023میں 30اکتوبر تک مشتبہ مریضوں کی تعداد 334تھی جو اس سال ابتک81ہے۔
انسدادِ ڈینگی کیلئے موثر سرویلنس یقینی بنائی جا رہی ہے: ڈپٹی کمشنر
Oct 31, 2024