گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پانی بچائو زندگی بچائو، پہلے گرائونڈ واٹر ریچارج ویل(پانی چوس کنوئیں)کا افتتاح ، یارمددگار اور واسا نے مشترکہ پراجیکٹ شروع کیا ہے جس کے تحت بارشی پانی کو ضائع ہونے سے روکا جائے گا اس پراجیکٹ سے زیر زمین پانی کی سطح کو کم ہونے سے روکاجائے گا اس موقع پر ایک تقریب منعقدہوئی ۔واٹر ریسورسز اور مینجمنٹ اتھارٹی انجینئر ظفر اقبال ، واسا گوجرانوالہ کے ایم ڈی کے علاوہ دیگر افسران و شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر یار مددگار کے چیئرمین خواجہ رضوان نے کہا کہ پانی چوس کنواں بنیادی طور پر بارشی پانی کو گرائونڈ واٹر ریچارج کرنے کے کام آتا ہے جس سے زیر زمین پانی کا ٹیبل بہتر ہوتا ہے اور صاف بارشی پانی سیوریج میں جا کر ضائع ہونے سے بھی بچ جاتا ہے۔