اسلام آباد (نیٹ نیوز) محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ کے بیک لاگ جیسے مسائل سے چھٹکارا پارنے کے لیے پاسپورٹ پرنٹ کرنے والی مزید نئی مشینیں منگوا لیں۔ پاسپورٹ حکام نے کہا ہے نئی مشینیں بیرون ملک سے منگوائی جائیں گی جو ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، نئی مشینوں میں 6 ڈیسک ٹاپ اور 2 ای پاسپورٹ مشینیں بھی شامل ہیں۔ گزشتہ ایک سال سے پاسپورٹس کا اجرا تاخیر کا شکار ہے اور ایک اندازے کے مطابق تقریباً 8 لاکھ پاسپورٹس زیر التوا ہیں۔