بی این پی مینگل کے اختر حسین، شفیع محمد مزید  دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے 

اسلام آباد (نمائندہ  نوائے وقت) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو اور شفیع محمد کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزموں کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اختر حسین لانگو اور شفیع محمد کی جانب سے سید پرویز ظہور، حافظ منور، ساجد ترین، آغا حسن اور امان اللہ کنرانی کے علاوہ پراسیکیوٹر راجا نوید عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل سید پرویز ظہور نے دلائل دیئے کہ کوئی گواہ ہے اور نہ ہی مدعی سامنے آیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں کوئی بھی اسلحہ لے کر نہیں جا سکتا۔ پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ میں کوئی اسلحہ برآمد نہیں کیا گیا۔ جس پر پراسیکیوٹر راجا نوید نے موقف اپنایا کہ تفتیش کرنی ہے پارلیمنٹ ہاؤس ایک حساس بلڈنگ ہے وہاں یہ کیوں گئے۔

ای پیپر دی نیشن