لاہور (خصوصی نامہ نگار) اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد خان بھچر نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چچا بھتیجی کی حکومت ہے۔ بانی پی ٹی آئی پوری قوم کے لیڈر ہیں، ان کا کوئی بال بیکا نہیں کر سکتا ہے۔ میڈم سی ایم کو اپنے صوبے پر توجہ دینی چاہیے۔ جلد پنجاب میں جلسے شروع کریں گے۔ قاضی فائز عیسی کے فیصلوں سے لوگوں کو رنج ہوا، عوام کا ری ایکشن ہے۔ ہم نے کسی کو کوئی ہدایت نہیں دی۔ کسی کو کھانسی بھی آئے تو حکومت کہتی ہے تحریک انصاف کی وجہ سے۔ پنجاب حکومت اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالتی ہے۔ سموگ کا اتنا بڑا بجٹ تھا۔ انہوں نے ابھی تک مصنوعی بارش کیوں نہیں کی؟۔ آج کے اجلاس میں اسمبلی میں مریم اورنگزیب کی تقریر کا جواب دیں گے۔ اسمبلی اجلاس میں کہا کھڑکیوں کی چوری ہوئی ہے جبکہ ڈی ایف او چیف ساتھ نہ ملے ہوں چوری نہیں ہو سکتی۔ 26 ہزار سکولوں کو آؤٹ سورس کر رہے، ایک لاکھ اساتذہ کو بیروزگار کرنے جا رہے ہیں۔