لاہور(سپورٹس رپورٹر)صومالی مسلمان کھلاڑی اقرا اسماعیل کو سترپوشی کے مطابق لباس پہننے پر برطانیہ میں گریٹر لندن ویمنز فٹ بال لیگ میں کھیلنے سے روک دیا گیا۔صومالیہ کی24سالہ سابق کپتان اقرا اسماعیل نے انسٹاگرام ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیںگریٹر لندن ویمنز فٹ بال لیگ میں کھیل کے دوران ٹیم یونائیٹڈ ڈریگن کے متبادل کے طور پر میدان میں اترنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی کیونکہ اس نے ٹریک سوٹ پاجامہ پہنا ہوا تھا۔ ایک ریفری نے انہیں کہا کہ وہ برطانیہ میں گریٹر لندن ویمنز فٹ بال لیگ میں کھیلنے کیلئے شارٹس پہنیں۔ وہ اسی طرح کے لباس پہن کر پانچ سال سے گریٹر لندن ویمنز فٹ بال لیگ میں کھیل رہی ہیں، اب ان جیسی خواتین کا کھیلنا دن بہ دن مشکل بنایا جا رہا ہے، اب ان پر اس وقت تک کھیلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے جب تک میں اپنے مذہبی عقائد سے سمجھوتا نہیں کر لیتی۔