اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے کی نجکاری کے لئے کابینہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اجلاس کی صدارت کریں گے۔ کابینہ کمیٹی پی آئی اے کی نجکاری پر غور کرے گی۔ کابینہ کمیٹی نجکاری کمیٹی کو پی آئی اے دینے یا نہ دینے پر غور کرے گی۔ کابینہ کمیٹی پی آئی اے نجکاری میں مزید تاخیر پر بھی غور کر سکتی ہے۔ اب تک 6 شارٹ لسٹ کمپنیوں میں سے ایک نے ابتدائی بولی کے لئے رقم جمع کرائی ہے۔ کابینہ کمیٹی نے بولی کی منظوری دی تو نجکاری کا عمل مکمل ہو جائے گا۔
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کابینہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
Oct 31, 2024