لاہور (نامہ نگار) لاہور میں سموگ کی وجہ سے کئی علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ ڈیوس روڈ، ایجرٹن روڈ، ڈیورنڈ روڈ اور کشمیر روڈ کے اطراف ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی سے گلستان سنیما اور اطراف شملہ پہاڑی سے ریلوے ہیڈکوارٹرز تک ایمپریس روڈ پر گرین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ ڈیورنڈ روڈ سے علامہ اقبال روڈ تک کوئین میری کالج روڈ کے اطراف گرین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں موٹر سائیکل رکشوں کے چلنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کمرشل جنریٹر چلانے پر بھی پابندی ہو گی۔ بار بی کیو اور کھلے فوڈ پوائنٹس پر رات 8 بجے کے بعد مکمل پابندی ہو گی۔ کوئلے اور لکڑیاں جلانے والے فوڈ پوائنٹس پر پابندی ہو گی۔ گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں رات 10 بجے کے بعد شادی ہالز کے کھلے رہنے پر بھی پابندی ہو گی۔ صفائی کمپنی کے سوا چھڑکاؤ اور جھاڑو دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں 4 نومبر سے سرکاری و نجی دفاتر ورک فرام ہوم کے انتطامات یقینی بنائیں گے۔
سموگ، لاہور کے کئی علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن نافذ
Oct 31, 2024