کراچی (نیٹ نیوز) ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں دھوکہ دہی کے الزام میں ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے 200 طلبہ کو نوٹسز جاری کئے جا چکے ہیں۔ دوران تحقیقات طلب کردہ طلباء و طالبات کے سابقہ تعلیمی بورڈ کے رزلٹ کی جانچ پڑتال بھی کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں انتہائی غیر معمولی نمبر کے طلباء و طالبات کو بلوایا گیا ہے، کل جمعہ یکم نومبر کو سائبر کرائم ہیڈ آفس میں پیش ہوں گے۔