9 مئی مقدمات: صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ، علیمہ، عظمیٰ کی عبوری ضمانت میں توسیع 

لاہور (خبرنگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 9 مئی جلائو گھیرائو مقدمات میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عظمیٰ خان اور علیمہ خان، زین قریشی کی عبوری ضمانت میں 23 نومبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے زین قریشی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے ایم پی اے حافظ فرحت عباس کی عبوری ضمانت میں 5 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے حافظ فرحت عباس کو پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا۔ عدالت نے احکامات جاری کئے کہ آئندہ سماعت پر ملزم پیش نہ ہوا تو ضمانت خارج کر دی جائے گی۔ عدالت نے سیکرٹری پی ٹی آئی لاہور امتیاز محمود شیخ کی عبوری ضمانت میں 15 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے ملزم امتیاز محمود شیخ کو پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا۔ عدالت نے جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید کی عبوری ضمانت میں 19 نومبر تک توسیع، مسرت جمشید چیمہ کی نئے کیسز میں گرفتاری کے باعث حاضری معافی کی درخواست منظور کی۔ عدالت نے ارکان اسمبلی چودھری بلال اعجاز، احمد چٹھہ کی عبوری ضمانت میں 23 نومبر تک توسیع کر دی۔ اسد عمر کی عبوری ضمانتوں پر 19نومبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی ایس پی لیگل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ عدالت کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ اسد عمر شامل تفتیش ہوئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے و دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی سوشل ایکٹوسٹ صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمہ کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

ای پیپر دی نیشن