پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، چاغی کا بچہ وائرس کی وجہ سے معذور ہو گیا 

اسلام آباد (خبر نگار) پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، چاغی بلوچستان کا بچہ پولیو وائرس کی وجہ سے معذور ہو گیا۔ ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری نے بھی بچے میں ٹائپ ون پولیو وائڈ وائرس کی تصدیق کر دی۔ بلوچستان کے علاقے چاغی سے پولیو کا رواں سال کا پہلا کیس ہے، بلوچستان سے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 22 تک پہنچ گئی، نیشنل پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق سندھ میں 12خیبر پی کے میں 7 بچے پولیو سے معذور ہوئے، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن