سپریم کورٹ بار الیکشن میں ووٹ دینے پر وکلاء کا مشکور: احسن بھون  

لاہور (خبر نگار) انڈیپنڈنٹ گروپ کے سربراہ احسن بھون نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ووٹ دینے پر وکلاء کا مشکور ہوں۔ میرے گروپ کی کامیابی وکلاء کی کامیابی ہے، کل وکلاء نے آئین، قانون اور جمہوریت کے استحکام کیلئے ووٹ دیا ، وکلاء نے کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کو مسترد کر دیا۔ ہم کسی سیاسی جماعت کے ایجنڈے پر کام نہیں کرتے۔ ہمارا مقصد صرف وکلاء کی فلاح و بہبود ہے۔ ہم وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن