سیاسی کیس نہیں سنوں گا، جسٹس جواد، مخصوص نشستوں کی درخواست پر سماعت سے معذرت

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ میں نے لکھ کر دے رکھا ہے کہ سیاسی کیس نہیں سنوں گا، فائل چیف جسٹس کو بھجوا رہا ہوں تاکہ کسی اور بنچ میں لگایا جا سکے۔ عدالت نے درخواست پر الیکشن کمشن سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔ عدالت میں الیکشن کمشن، وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل نے جواب جمع کروا رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن