اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ 7 ماہ میں مقدموں کے اندراج اور نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیلات جاری کردیں۔گذشتہ عدالتی ہفتے میں 582 کیسز کا اندراج ہوا جبکہ 700 کیسز نمٹائے گئے۔ 29 اکتوبر کو 36 کیسز کا اندراج ہوا، 29 اکتوبر کو 124 کیسز نمٹائے گئے۔ گذشتہ عدالتی ہفتے میں 582 کیسز کا اندراج ہوا، گزشتہ عدالتی ہفتے میں 700 کیسز نمٹائے گئے، 29 اکتوبر تک زیر التوا کیسز کی تعداد 59 ہزار 996 رہی۔ گزشتہ عدالتی ہفتے میں زیر التوا کیسز کی تعداد 60 ہزار 78 تھی۔ سپریم کورٹ تفصیلات کے مطابق مارچ 2024 میں 822 مقدمات دائر ہوئے جبکہ مارچ 2024 میں 1462 مقدمات نمٹائے گئے، اپریل میں 1795 مقدمات دائر ہوئے جبکہ اپریل میں 1516 مقدمات نمٹائے، مئی میں 1890 مقدمات دائر ہوئے جبکہ مئی میں 942 مقدمات نمٹائے گئے۔ اسی طرح جون میں 1423 مقدمات دائر ہوئے جبکہ جون میں 804 مقدمات نمٹائے گئے، جولائی میں 2125 مقدمات دائر ہوئے جبکہ جولائی میں 1102 مقدمات نمٹائے گئے، اگست میں 1927 مقدمات دائر ہوئے جبکہ اگست میں 1083 مقدمات نمٹائے گئے اور ستمبر 2024 میں 1013 مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ ستمبر میں 1310 مقدمات نمٹائے گئے۔