واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے۔ یہ الزامات غلط ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی میں امریکہ نے کوئی کردار ادا کیا۔ اس پوڈیم سے یہ بات متعدد بار کہہ چکے ہیں۔ پاکستانی سیاست کا معاملہ پاکستان کے عوام کو اپنے قانون اور آئین کے مطابق طے کرنا ہے۔
عمران کیخلاف قانونی کارروائی پاکستانی عدالتوں کا معاملہ، امریکہ
Oct 31, 2024