اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ بار کے نومنتخب صدر رئوف عطا سمیت تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کے نام تہنیی پیغام میں کہا ہے کہ یقین ہے، میاں رف عطا کی قیادت میں سپریم کورٹ بار منصفانہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے گا،بار کے الیکشن اس بات کا ثبوت ہے کہ وکلا برادری انصاف، احتساب اور جمہوریت کے اصولوں سے وابستگی کو اہمیت دیتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر گروپ کی نمایاں کامیابی اس بات کی نشانی ہے کہ وکلا برادری ان کے اصولوں پر گامزن ہے،عاصمہ جہانگیر کی انسانی حقوق اور انصاف کے لیے انتھک جدوجہد پر مبنی میراث آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور وکلا برادری انصاف،جمہوری اداروں کے استحکام اور انسانی حقوق کے فروغ کی جدوجہد میں اتحادی ہیں۔
بلاول کی سپریم کورٹ بار کے نومنتخب صدر رئوف عطا اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
Oct 31, 2024