اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جوڈیشل کمیشن کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے دو، دو ارکان کی نامزدگی کردی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے جوڈیشل کمیشن کیلئے بلاول بھٹو زرداری اور عرفان صدیقی جبکہ اپوزیشن نے شبلی فراز اور عمر ایوب کو نامزد کر دیا۔ حکومت نے قومی اسمبلی سے بلاول بھٹو زرداری اور سینٹ سے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی کو نامزد کیا۔ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سے قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینٹ سے قائد حزب اختلاف شبلی فراز کو نامزد کیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب کیے تھے۔