لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس نے سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ فیز ون کیلئے ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔پہلا مرحلہ آج31 اکتوبر تا 3 نومبر جبکہ دوسرا اور آخری مرحلہ 7 نومبر سے شروع ہوکر 10 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ 13 ڈی ایس پیز، 203 ٹریفک انسپکٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔ 110 پٹرولنگ افسر، 999 وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے، رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئے 10 فوک لفٹرز، 5 بریک ڈاؤنز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ ٹریفک پلان بنا لیا گیا۔ سی ٹی او لاہور نے کہا کہ کوئی بھی گاڑی شاہدرہ چوک یا سگیاں پل، بند روڈ سے رائے ونڈ نہیں بھجوائی جائے گی۔ دیگر صوبوں سے آنے والے شرکاء موٹروے اور لاہور رنگ روڈ استعمال کریں گے۔