لبنان سے اسرائیلی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے

Oct 31, 2024 | 13:26

اسرائیل نے لبنان سے شروع کیے گئے ڈرونز کو ٹریک کرنے کے لیے آپریشن کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس نے پانچ میں سے دو ڈرون کو مار گرایا ہے۔ العربیہ کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ 5 میں سے تین ڈرون شمالی اسرائیل میں داخل ہوئے اور اہداف کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ تل ابیب کے شمال میں واقع خضیرہ میں ایک ڈرون دھماکہ ہوا تھا۔ دوسرے ڈرون کو فضا میں تباہ کردیاگیا۔ العربیہ ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک ڈرون نے خلیج حیفا میں ایک فوجی ہدف کو نشانہ بنایا۔ اپنی طرف سے حزب اللہ نے کہا کہ اس نے شمال میں اسرائیلی فوجی اڈوں اور ایک کیمپ پر ڈرون حملہ کیا۔مزید برآں العربیہ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملوں کے ایک سلسلے نے مشرقی لبنان کے شہر بعلبیک میں محلوں کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب العربیہ نمائندے نے بتایا کہ حزب اللہ نے اسرائیل کی سعسع کے مقام کو نشانہ بنایا۔ گزشتہ ہفتوں کے دوران لبنان اسرائیل سرحد پر محاذ آرائی بڑھ گئی ہے۔ تاہم حزب اللہ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے سرحد پر واقع کسی گاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کیا ہے۔جنوبی لبنان میں بہت سے قصبوں میں تباہی پھیل گئی ہے خاص طور پر عیتا الشعب، مارون الراس، العدیسہ اور دیگر قصبوں میں دونوں فریقوں کے درمیان پرتشدد تصادم اور جھڑپیں ہوئی ہیں۔ جب کہ لبنان میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کے رابطہ کار نے وضاحت کی ہے کہ اس اسرائیلی فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک چار لاکھ 40 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں