غزہ کی پٹی میں یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے سعودی حمایت کا اقدام

Oct 31, 2024 | 13:34

سعودی عرب کے انسانی ہمدردی اور امدادی کردار کے فریم ورک کے تحت کنگ سلمان ریلیف سنٹر نے ویڈیو کمیونیکیشن کے ذریعے مغربی کنارے کی برزیت یونیورسٹی کے ساتھ غزہ کی پٹی میں یونیورسٹی کے طلبہ کی مدد کے لیے ایک مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔معاہدے پر سنٹر کے اسسٹنٹ جنرل سپروائزر برائے آپریشنز اینڈ پروگرامز انجینئر احمد بن علی البیز نے دستخط کیے اور معاہدے کے مطابق برزیت یونیورسٹی کو کنگ فیصل فاؤنڈیشن کی گرانٹ فراہم کی جائے گی۔ غزہ کی پٹی میں یونیورسٹی کی تعلیم کے بند ہونے سے متاثر ہونے والے 625 فلسطینی طلبہ کو یونیورسٹی میں فاصلاتی تعلیم کے پروگرام میں داخل کیا جائے گا. یہ اقدام موجودہ انسانی بحران کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے مصائب کو کم کرنے اور گروپوں کی مدد کی سعودی خواہشات کے تحت کیا گیا

مزیدخبریں