ظلم کی انتہا،کار سوار خاتون کی ٹکر سے 2بھائی جاں بحق

چند روز قبل جنوبی چھاونی کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ کا شکار ہونے والے دو بھائی ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔کار سوار امیر زادی نے آرمی میں بھرتی کے خواہشمند دو بھائیوں کو گاڑی تلے روند ڈالا ،دل دہلا دینے والا واقعہ21اکتوبر کو پیش آیا تھا ،گاڑی میں سوار خاتون نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو بھائیوں کو کچل ڈالا تھا۔حادثے میں20 سالہ نور الحسن اور 18سالہ محمود الحسن زخمی ہوئے تھے،کئی روز تک ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دونوں بھائی جان کی بازی ہار گئے ،شیخوپورہ کے رہائشی دونوں بھائی آرمی بھرتی کے لیے کاغذات جمع کرانے لاہور آئے تھے ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کار میں سوار امیر زادی کی شناخت ایشا رضوان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ لاہور انوسٹی گیشن پولیس امیرزادی خاتون کو تاحال گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔    

ای پیپر دی نیشن