پی ٹی وی میں ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت کرنیوالےافسران فارغ

 پی ٹی وی نے ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت والے 14 افسران کو فارغ کردیا۔ پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز کے یہ افسران دوبارہ ڈیٹ آف ریٹائرمنٹ سے بھرتی ہو کر موجیں اڑا رہے تھے ،ماہانہ 4 سے 8 لاکھ کی تنخواہ پر ایم ڈی پی ٹی وی کی آشیرباد سے رکھا گیا تھا جبکہ دوران سروس تمام مراعات سمیت یہ 2 لاکھ سے کم تنخواہ لے رہے تھے ۔ان 14 افسران میں ریحان قاسم ،سہیل بخاری،سیف اللہ شاھد،محمد یوسف اور دیگر شامل تھے ۔افسران تمام ڈائیریکٹر لیول کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے ،ان چودہ افسران کی برخاستگی سے پی ٹی وی جیسے مالی بحران کی زد میں آئے ادارے کو 30 لاکھ روپے کی ماہانہ بچت ہوگی۔    

ای پیپر دی نیشن