وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سب سے بڑا سپر پراجیکٹ لانچ کر دیا۔

پنجاب بھر میں مشینی کاشت کے تاریخی دور کا آغاز ، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اور سب سے بڑا سپر سیڈر پراجیکٹ لانچ کر دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو میں کاشتکاروں کو سپر سیڈر کی تقسیم کا آغاز کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ہر تحصیل میں جدید زرعی آلات رینٹل سروسز شروع کرنے کا اعلان بھی کردیا۔ 60 -دن میں کاشت کار کو زیرو پرافٹ پر جدید زرعی آلات کی رینٹل سروس شروع کرنے کا ٹارگٹ دے دیا۔

ای پیپر دی نیشن