دسمبر اور جنوری میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے دسمبر اور جنوری میں گیس لوڈ مینجمنٹ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سی این جی اسٹیشنز کو گیس نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی  کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ حکومت نے سخت سردی والے 2 ماہ کے دوران ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس دوران جو ملکی صنعت گیس سے بجلی پیدا کرکے کام کرتی ہے. اسے بھی گیس فراہمی بند ہوجائے گی۔رپورٹ کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ کا فیصلہ وفاقی وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے سامنے آیا. دسمبر اور جنوری کے دوان قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کو گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کیلئے سی این جی اسٹیشنز کو گیس نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملک کے چاروں صوبوں میں گیس سے بجلی پیدا کرنے والی صنعتیں موجود ہیں، اسی طرح کارخانوں میں کیپٹو پاور اسٹیشنز لگے ہوئے ہیں جن کیلئے دسمبر 2024 سے لے کر جنوری 2025 تک گیس کی فراہمی بند رہے گی. صنعتوں کو مہنگی بجلی استعمال کرنی پڑے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو ہدایت کردی گئی ہے کہ یکم دسمبر سے 31 جنوری تک سی این جی اسٹیشن بند رکھنے کے احکامات نافذ کرتے ہوئے متعلقہ گیس کنکشن منقطع کردے۔ فیصلے کے نتیجے میں سی این جی پر چلنے والی ٹرانسپورٹ سروسز بھی متاثر ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن