بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہونے کے بعد پولیووائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 22 ہوگئی، نیا کیس ضلع چاغی میں رپورٹ ہوا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی کی بچی میں پولیووائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بچی میں پولیو وائرس کی قسم ڈبلیو پی وی ون کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال پولیوکارپورٹ ہونے والا یہ 22 واں کیس ہے اورضلع چاغی کاپہلاکیس ہے۔سال 2024 میں ابتک بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں سب سے زیادہ 6، ژوب میں2، پشین میں2، کوئٹہ میں 3، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، چمن، خاران، لورلائی، چاغی اورقلعہ سیف اللہ میں پولیوکا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔روں سال پولیو کے باعث3 بچوں کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ پورے میں ملک میں 43 پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں بلوچستان سے22، سندھ سے 12، خیبرپختونخوا سے7 ، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔