رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے میں ابھی تقریباً 4 ماہ کا وقت ہے لیکن ابھی سے انتظار شروع ہوچکا ہے کہ مبارک مہینے کا باقاعدہ آغاز کب ہوگا۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق اماراتی ایسٹرونومی سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ ہجری سال کے پانچویں مہینے جمادی الاول میں چاند کے بارے میں پیش گوئی کے امکانات شروع ہوجاتے ہیں، جس سے رمضان کی تاریخوں کے تعین میں مدد ملتی ہے۔سوسائٹی نے کہا کہ جمادی الاول کا چاند 3 نومبر 2024 کو نظر آئے گا اور ممکنہ طور پر غروب آفتاب کے فوری بعد چاند نظر آئے گا اور اس کے نتیجے میں رمضان کے آغاز کے بارے میں پیش گوئی کے لیے بنیادی پہلو فراہم ہوگا۔اماراتی ایسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجاروان کے مطابق رمضان کا آغاز ممکنہ طور پر یکم مارچ 2025 ہوگا.جس کے زیادہ امکانات ہیں۔رمضان المبارک کے آغاز کی حتمی تاریخ کیا ہوگی اس کا انحصار چاند کے نظر آنے پر ہے، جس کا اعلان روایتی طور پر چاند دیکھنے کے لیے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کرتی ہے۔